ابنا: اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ صومالیہ کے قحط میں شدت آرہی ہے اور اس سے تقریبا" ساڑھے سات لاکھ افراد کی ہلاکت کا اندیشہ ہے۔ اقوام متحدہ نے کہا کہ شمال مشرقی افریقہ کے اس بدترین قحط میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔اقوام متحدہ کے مطابق صومالیہ کے ایک اور علاقے " بے" کو قحط زدہ قرار دے دیا گیا ہے جو قحط زدہ قرار دیا جانے والا چھٹا علاقہ ہے۔اطلاعات کے مطابق قحط سے ہلاک ہونے والوں میں آدھی تعداد بچوں کی ہے جبکہ ہزاروں لاکھوں صومالی اپنا ملک چھوڑ کر جارہے ہیں۔واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے اب تک صومالیہ کے قحط زدہ افراد کی وسیع پیمانے پر مدد کی ہے اور ایران سے نو بڑی امدادی کھیپیں صومالیہ کے قحط زدگان کے لئے روانہ کی گئی ہیں۔.............
/169